بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تیل کی قیمت 250 روپے لیٹر کی جائے ، مزمل اسلم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ کھانے کے تیل کی قیمت عمران خان کی حکومت کے آخری دنوں میں تقریباً دگنی تھی عالمی مارکیٹ میں آج کے مقابلے میں مگر مقامی مارکیٹ میں آج بھی اسی قیمت میں بک رہا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مزمل اسلم نے کہا کہ روپے کی قدر میں گراوٹ اور عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد تیل کی قیمت 250 روپے لیٹرہونی چاہیے،نااہلی یہ کرپشن یہ مافیا ؟