اسلام آباد(ممتازنیوز)پی ٹی اے نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 96 فیصد سائٹس بحال کردیں۔پی ٹی اے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ٹیلی کام سروسز کی جلد از جلد بحالی کے لیے پرعزم ہے،اگست 2022 کے وسط سے تمام موبائل فون آپریٹروں کے ساتھ مل کر بھرپور اور مسلسل کاوشیں 3251 متاثرہ سائٹس یعنی 96 فیصد سائٹس بحال کر دی گئی ہیں، متاثرہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے پی ٹی اے کا ٹیلی کام آپریٹروں، سول اور آرمی اتھارٹیز کے ساتھ رابطہ ہے ۔متاثرہ سائٹس تک رسائی، بجلی کی دستیابی، آلات کو پہنچنے والے نقصان، جنریٹر سیٹوں کے لیے ایندھن کی دستیابی وغیرہ سمیت رکاوٹوں کا سامنا رہا۔اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے 100 فیصد بیک ہال فائبر آپٹک کنیکٹیوٹی بحال کر دی گئیں، پی ٹی اے ٹیلی کام خدمات کی بحالی کے لیے متاثرہ ٹاور، بی ٹی ایس کو چیک کرنے کے لیے پی ٹی اے کی 4 اور آپریٹروں کی مختلف ٹیمیں مقررکی گئیں۔ وزیر اعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ 2022 کے لیے مختصر کوڈ 9999 مختص وزیر اعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ 2022 کے لیے اب تک اکہتر کروڑ اکسٹھ لاکھ بیس ہزار ایس ایم ایس بھیجے گئے ۔پی ٹی اے احتیاطی اقدامات کے حوالے سے 5 جولائی 2022 سے کل تیرہ کروڑ چھیاسی لاکھ پچاس ہزار صارفین کے موبائل فون پر رنگ بیک ٹون فعال ہیں ۔ پی ٹی اے سیلاب متاثرین میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے 15 کروڑ پچاس لاکھ ایس ایم ایس بھیجے گئے۔









