وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی جانب سے دکھائی گئی بہترین کارکردگی کے بعد بھارتیوں کی دُکھتی رَگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف قومی کرکٹ ٹیم کے ہر میچ پر کڑی نظر رکھتے ہیں اور جیت پر سراہتے بھی ہیں۔
اب وزیر اعظم شہباز شریف نے انگلینڈ کے خلاف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے میچ جیتنے پر بھارت کو اُن کی پاکستان کے ہاتھوں ہوبہو ہونے والی شکست یاد دلا دی ہے۔
152/0, and now 203/0.
Baber & Rizwan 🇵🇰 👏
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 22, 2022
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹیم کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو شاباشی دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پہلے 152 پر صفر وکٹ اور اب 203 پر۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے۔
بابر اعظم کی شاندار سنچری اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے 88 رنز کی فتح کی بدولت پاکستان نے وکٹ کھوئے بغیر 200 رنز کا ہدف حاصل کرکے اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
پاکستانی اوپنرز بابر اور رضوان کی جوڑی نے اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف دوسری اننگ میں 152رنز کا ہدف بغیر وکٹ کھوئے حاصل کیا تھا۔









