بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسحاق ڈار دیانتدار دینداراور درد دل والے بڑے پروفیشنل انسان ہیں ،خواجہ سعد رفیق

لاہور(ممتاز نیوز )وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت کی طرف سے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اسحاق ڈار دیانتدار دینداراور درد دل والے بڑے پروفیشنل انسان ہیں ،انکا واحد گناہ ملکی مفاد کیلئے سچائ پر ڈٹ جانا تھا جسکی بھاری قیمت انہوں نے اورانکے خاندان نے بار بارادا کی،جمعہ کواپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیرریلوے کاکہناتھاکہ اسحاق ڈار کی واپسی انشااللّٰہ قومی معیشت ،سیاست ، جمہوریت اورمسلملیگ ن کیلئے نیک شگون ثابت ھو گی، ھم چشم براہ ھیں