بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف کابدین کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، سیلاب متاثرین کے ساتھ وقت گزارا ،کراچی میں تاجربرادری سے بھی ملے

راولپنڈی(ممتازنیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے بدین کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیااور ریلیف اور میڈیکل کیمپوں میں متاثرین کے ساتھ وقت گزارا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف نے ضلع بدین کے علاقے ملکانی شریف میں بچاؤاور امداد کی کارروائیوں میں مصروف فوجی جوانوں سے ملاقات بھی کی ۔بعد ازاں آرمی چیف نے سیلاب سے بدین اور سیلاب سے متاثرہ نواحی علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔آرمی چیف نے کراچی میں تاجربرادری سے بھی بات چیت کی ۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ تاجر برادری نے حالیہ سیلاب سمیت مختلف ناگہانی آفات کے دوران ہمیشہ پاکستان کے عوام کی مدد کی ۔تاجر برداری کے ارکان نے ملک کی معاشی خوشحالی کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی میں پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کوسراہا اور سیلاب سے متاثرہ عوام کے لئے زیادہ سے زیادہ تعاون کا یقین دلایا۔