لندن (نیوزڈیسک)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا اور ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں ہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جو بھی ڈیوٹی لگائیں گے ماضی کی طرح نبھاؤں گا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے اور وطن واپسی پر ان کی گرفتاری سے روک دیا۔
اگلے ہفتے کے اختتام پر پاکستان جاکر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا: اسحاق ڈارکی تصدیق








