بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، کراچی میں 20 کلو 2400 روپے کا ہوگیا

کراچی(نیوز ڈیسک)ملک میں آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 406 روپے89 پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں 20 کلو آٹے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2400 روپے تک ہے۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے آٹے کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ پشاور میں ریکارڈ ہوا، جہاں آٹے کی فی کلو قیمت میں ایک ہفتے میں 58 روپے تک اضافہ ہوا۔ پشاور میں 20 کلو آٹا 980 روپے سے بڑھ کر 2150روپے کا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق کراچی اور کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2400 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی اور کوئٹہ میں فی کلو آٹا 120 تک فروخت ہو رہا ہے۔ حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2300 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔