بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران میں لڑکی کی زیرحراست موت کے بعد ہنگامے، 50 ہلاک جبکہ 700 افراد گرفتار

تہران (نیوزڈیسک)ایران میں لڑکی کی زیرحراست موت کے بعد ہنگامے کے باعث 50 ہلاک جبکہ 700 افراد گرفتار ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں احتجاج سے اب تک 700 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔تاہم ایرانی صدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرفتار لوگوں سے فیصلہ کن طریقے سے نمٹیں گے۔ایک ہفتے جاری رہنے والے احتجاج میں اب تک 50 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مظاہرے ملک کے 31 صوبوں تک پھیل چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی پولیس نے 22 سالہ مھسا امینی کو کچھ دن قبل حجاب نہ کرنے پر حراست میں لیا تھا اور تین دن بعد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ 16 ستمبر کو انتقال کر گئیں۔
ایرانی پولیس نے لڑکی پر تشدد کرنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مھسا امینی کو دل کے دورے باعث اسپتال منتقل کیا تھا۔