بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں آئین اور قانون کے بجائے جرگہ اور پنچائت کی حکمرانی قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،اکبرایس بابر

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے پٹیشنز اکبر ایس بابر نے کہاکہ علی آئینی عہدوں پر فائز شخصیات کے حالیہ بیانات اور اقدامات سے یوں لگتا ہے کہ پاکستان میں “آئین” اور “قانون” کے بجائے “جرگہ” اور “پنچائت” کی حکمرانی قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،اتوار کواپنے پیغام میں اکبرایس بابرکاکہناتھاکہ یہ عمل صرف اور صرف ایک فریق کے جائزوناجائز مطالبات پورے کرنے کی کوشش کے سوا کچھ بھی نہیں