اسلام آباد (ممتازنیوز) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ بطور صدر اپنے انتخاب پر میں تمام سنیئرز,کونسل ممبران اور ووٹرز کا شکر گزار ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ جو وعدے الیکشن کمپین میں کئے ہیں ان کی تکمیل کر سکوں ، تمام ووٹر کو یقین دلاتا ہوں کہ اپنی بہترین صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجر برادری کے مسائل حل کراؤں گا ۔ اپنے ایک بیان میں احسن بختاوری نے مزید کہا کہ ماڈرن شہر ہونے کے باوجود وفاقی دارالحکومت کی تاجر و صنعتکار برادری گوناگوں مشکلات کا شکار ہے۔ اسلام آباد کے کسی بھی انڈسٹریل سیکٹر میں نئی انڈسٹری لگانے کی گنجائش موجود نہیں ہے اور جدید طرز کی انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے انشاءاللہ جس جگہ سے اس کام کو سابق صدور نے چھوڑا تھا اسی جگہ سےدوبارہ شروع کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد چیمبر کی بلڈنگ میں تاجروں کے لیے فری ڈسپنسری کے قیام میرے پروگرام میں شامل ہے اور انشاء اللہ اس پروجیکٹ پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔احسن بختاوری نے مزید کہا کہ اسلام آبا کے مراکز میں ترقیاتی کام مکمل نہ ھو سکے ہیں ہے جبکہ میرے پروگرام میں چیرمین سی ڈی اے کو ساتھ لیکر موقع کا وزٹ کروں گا اور نا مکمل کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کراوں گا انڈسٹریل ایریا میں اسٹریٹ لائٹس اور کارٹنگ کی بہت کمی ہے ۔ جبکہ نعض حصے تو اسلام آباد کا پارٹ ہی نہیں لگتے ۔ گذشتہ پانچ برس میں ڈرائی پورٹ روڑ مکمل نہ ہوسکی جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے انشاء الله کوشش کر کے تمام کام بہتر کراؤں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مارکیٹیں ۔ تجارتی مراکز اور انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن میرے ساتھ تعاون کریں اور میرے ہاتھ مضبوط کریں ۔
تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام صلاحتیوں کو بروئے کار لاؤں گا ، احسن بختاوری








