بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تاجررہنما ظفربختاوری کے دوبیٹے بیک وقت اسلام آباداورچکوال چیمبرزکے صدور منتخب ،نیاریکارڈ قائم

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف تاجر رہنمااور اسلام آبادچیمبر آف کامرس ایند انڈسٹری کے سابق صدر ظفربختاوری کے دوبیٹوں احسن اور وقار بختاری نے بیک وقت دو چیمبرزآف کامرس کے صدورمنتخب ہو کر نیاریکارڈ قائم کردیا ،ملک بھرکے چیمبرزآف کامرس میں یہ پہلاموقع ہےکہ باپ بیٹے چیمبرز کے صدور منتخب ہوئے ہیں،اس سے پہلے چوہدری محمداسلم اور ان کے بیٹے وقاراسلم حمدی اسلام آبادچیمبرآف کامرس کے صدر رہ چکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ظفربختاوری کےبڑے بیٹے احسن بختاوری اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جبکہ وقا ر بختاوری چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر منتخب ہوئے ہیں جو دوبھائیوں بیک وقت دو چیمبرزکے صدر منتخب ہونے کا ریکارڈ ہے۔واضح رہے کہ ظفر بختاوری سال 2013-14میں اسلام آبادچیمبر آف کامرس کے صدر رہ چکے ہیں۔دوسری جانب اسلام آبادچیمبرآف کامرس کے سابق صدراوروفاق ہائے صنعت وتجارت کے عہدیداروں نے ظفر حجازی کے دو بیٹوں کے چیمبرز کے صدر منتخب ہونے پر انہیں مبارک باد دی۔انہوں نے یہ انتخاب دراصل ظفر بختاری کی تاجر برادری کے لئے خدمات اور ان کی مقبولیت کا ہی نتیجہ ہے۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ احسن اور وقار بختاری بھی اپنے والدکے نقش قدم پر چلتے ہوئے تاجربرادری کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں کریں گے۔