جہانگیرہ(ممتازنیوز) سابق وزیر دفاع و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں تمام معاملات میں لگا ہوا ہوں اور مجھے یقین ہے دو سے تین دن میں الیکشن سےمتعلق چیزیں سامنےآجائیں گی۔
جہانگیر ہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ اسلام آباد پہنچ کر دکھائیں گے اقتدار کی کرسی سےکس طرح گراتے ہیں، حکومت یا تو استعفے دیکر نئے انتخابات کرائے یا میدان میں آکرمقابلہ کرے۔
ان کا کہنا تھاکہ دنیامیں کوئی بھی اس حکومت پراعتبارکرنےکیلئے تیارنہیں ہے، ان سب کوطریقہ سکھائیں گے کہ اقتدارسے کیسےاتارا جاتا ہے۔
پرویزخٹک نے دعویٰ کیا کہ میں خود تمام معاملات میں لگاہوا ہوں اور مجھے یقین ہے دو سے تین دن میں الیکشن سےمتعلق چیزیں سامنےآجائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اسلام اباد سے نہیں نکل پائیں گے، فیصلہ پھر میدانوں میں ہوگا، ان کو یا تو استعفیٰ دے کر اسمبلیاں تحلیل کرنی پڑیں گی۔
دو سے تین دن میں الیکشن سے متعلق چیزیں سامنے آجائیں گی، پرویز خٹک








