ملتان (ممتازنیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما وسابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ڈیم بنانے والوں نے چندہ لے کر قوم کو بیوقوف اور ڈیم فول بنایا ،نواسہ رسول حضرت امام حسن کی شہادت کا دن عظیم سانحہ ہے اور گیلانی خاندان حضرت امام حسن کی اولاد ہیں آپ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے تو امت مسلمہ مشکلات ومصائب سے نجات حاصل کر سکتی ہے۔وہ اتوار کو قدیمی و مرکزی امام بارگاہ حیدری کمیٹی برالنگ دولت گیٹ پرپریس کانفرنس کر رہے تھے۔ اس موقع پر تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ،کوارڈینیٹر سہیل حسنین بھٹہ،مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز،سینئرنائب صدر مخدوم سید صدر الدین گیلانی،ڈاکٹر جاوید صدیقی،خواجہ رضوان عالم،ملک نسیم لابر،شاہ زیب حسن بلوچ،اصف علی قریشی ہاشمی،چوہدری جہانزیب،عباس علی قریشی بھی موجود تھے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ سیلاب پورے پاکستان کامسئلہ ہے وزیر اعظم،وزیر خارجہ نے سیلاب زدگان کے لئے اچھی مہم چلائی ہے یہاں تک کہ امریکی صدر نے بھی سیلاب زدگان کی امداد کے لیے بڑی مہم چلائی ہے سیلاب کی وجہ سے گھر،سکولز،سڑکیں سب تباہ ہوگئیں سیلاب صرف سندھ کا مسئلہ نہیں بلکہ کے پی کے،بلوچستان سمیت جنوبی پنجاب بھی شدید متاثر ہو ا ہے سیلاب زدگان کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں 2010 میں بھی پاکستان کو شدید سیلاب کا سامنا تھا جن کو ریلیف دینے اور ان کی بحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا انشاء اللہ بہت جلد متاثرین سیلاب زدگان کی بحالی ہوگی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان خود وکٹیں اکھاڑ کر بھاگ گئے تھے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کی صوابدید پر ہے کہ وہ جس کو چاہے بلائے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کچھ قوتیں اسلام کو نقصان پہنچانا چاہا رہی ہیں علماء کرام،مشائخ عظام محراب و منبر سے آ پس میں اتحاد،اخوت،امن اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے کردار ادا کریں اور اس پیغام کو عام کریں ۔
وزیر اعظم،وزیر خارجہ نے سیلاب زدگان کے لئے اچھی مہم چلائی ، یوسف رضا گیلانی








