بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  لندن، پی ٹی آئی کارکنوں نے مریم اورنگزیب کو گھیرلیا،الزامات لگائے،برابھلا کہا،یہ سب عمران کی نفرت انگیزسیاست کااثرہے،وفاقی وزیرکاردعمل

لندن(ممتازنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےکارکنوں نے لندن میں گھیر لیا، الزامات لگائے اور برابھلا بھی کہا تاہم وفاقی وزیر کسی قسم کے ردعمل کے اظہار کرنے کی بجائے مسکراہتی رہیں۔
تفصیلات کے مطابق لندن کے دورے پر موجود مریم اورنگزیب ماربل آرچ پر ایک کافی شاپ میں کافی لینےکے لیے رکی تھیں کہ اس دوران پی ٹی آئی کے کارکن آگئے اور انہوں نے وزیر اطلاعات کو گھیر لیا ۔تحریک انصاف کے حمایتیوں میں خواتین بھی شامل تھیں جن میں سے کچھ مریم اورنگزیب کو انتہائی برے القابات سے پکار رہی تھیں۔انہوں نے مریم اورنگزیب پر الزامات لگائے،کافی شاپ میں کھڑی مریم اورنگزیب پرپی ٹی آئی کی خواتین نے چور ہونےکا الزام بھی لگایا، اس دوران مرد کارکن بھی موجود تھے۔
خواتین نے الزام لگایا کہ مریم اورنگزیب پاکستانی عوام کا پیسہ لندن میں لٹا رہی ہیں،پاکستان میں بڑی بڑی تقریریں کرتی اور سر پر دوپٹے رکھتی ہیں جبکہ یہاں دوپٹہ لیناگہوارہ نہیں کیا، یہاں منہ چھپاکر پھر رہی ہیں، احتجاج کرنے والے مریم اورنگ زیب کے ساتھ ساتھ چلتے اور چور چور کے نعرے لگاتے رہے تاہم مریم اورنگزیب نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی سے مسکراتی رہیں۔
بعداز اں اس واقعہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان کی نفرت انگیز سیاست کااپنے بھائیوں ،بہنوں پر زہریلا اثردیکھ کرافسوس ہوا ۔انہوں نے کہاکہ میں نے ان کے ہر سوال کا جوا ب دیا ، افسوس وہ عمران خان کے پروپیگنڈے کا شکارہیں۔