لاہور میں ریلوے پولیس نے گمشدہ سونے کی انگوٹھی اور 61 ہزار روپے کیش کے ساتھ خاتون مسافر کا گمشدہ پرس تلاش کر کے اس کے حوالے کر دیا۔
ٹوئٹر پر خاتون اور پیسوں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ریلوے پولیس نے واقعے کی اطلاع دی، تصویر میں پولیس اہلکار کو خاتون مسافر کو پرس لوٹاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
لاہور ڈویژن نے خاتون مسافر کا گمشدہ قیمتی پرس تلاش کر کے اس کے حوالے کر دیا۔
مسافر خاتون ٹرین رحمان بابا ایکسپریس میں سفر کناں تھی جو کہ اپنا پرس ریلوے سٹیشن وزیر آباد بھول گئی تھی اور ٹرین میں موجود ریلویز پولیس کے گشت ملازمان کو اطلاع دی تھی۔ پرس میں 61 ہزار روپے موجود تھے۔ pic.twitter.com/k3z5pY3Wqb— Pakistan Railways Police Official (@ig_prp) September 25, 2022
ریلوے پولیس لاہور ڈویژن نے ٹوئٹ میں لکھا کہ مسافر خاتون رحمان بابا ایکسپریس میں سفر کر رہی تھی جو اپنا پرس ریلوے وزیر آباد اسٹیشن پر بھول گئی تھی جس میں 61 ہزار روپے موجود تھے۔
ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق خاتون نے ٹرین میں موجود پاکستان ریلویز پولیس کے گشت پر موجود اہلکاروں کو اطلاع دی تھی۔









