لاہور: لاہور سیشن کورٹ میں سابق ڈی آئی جی جنید ارشدکیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء سے حتمی دلائل طلب کر لیےعدالت نے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دیایڈیشنل سیشن جج چوہدری غلام رسول نے کیس پر سماعت کیجنید ارشد نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہےایف ائی اے نے سابقہ بیوی عائشہ سبحانی کی درخواست پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ سابق ڈی ائی جی جنید ارشد کیخلاف بیوی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام عائد ہے۔
ملزم جنید ارشد نے اپنے بیان میں کہا کہ سابقہ بیوی عائشہ سبحانی نے بے بنیاد الزامات عائد کیے۔بیوی کے کئی لوگوں سے ناجائز تعلقات تھے اعتراض کیا تو اس کیس میں پھنسا دیا۔میں نے عائشہ سبحانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہیں کی۔عائشہ سبحانی نے مجھے پھنسانے کیلئے خود تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈکی تھی۔
انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سابقہ بیوی جسٹس ر زاہد حسین کی بیٹی ہے۔سابقہ بیوی عائشہ سبحانی نے میرا کیریئر تباہ کر دیا۔سابقہ بیوی نے اثر و رسوخ استعمال کرکے مجھے کیس میں پھنسایا۔
عدالت سے استدعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت میری بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔









