بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک امریکہ اعلیٰ سطح کے وزارتی مذاکرات آج واشنگٹن میں ہونگے

واشنگٹن :پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے وزارتی مذاکرات آج واشنگٹن میں ہونگے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ امریکی محکمہ خارجہ میں اہم امور پر بات کریں گے ۔ملاقات کے بعد دوونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر باضابطہ بات چیت ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات کا مفصل جائزہ لیا جائے گا۔خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال ا ور مسئلہ کشمیر پر پاکستان امریکہ کو اپنے موقف سے آگاہ کرے گا ۔بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی معاشی صورتحال پر بھی امریکہ وزیرخارجہ کے ساتھ بات کریں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون کے حوالے سے متعلق امور بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں ۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اور بحالی کے حوالے سے درپیش چیلنجز پر بات چیت کریں گے۔ پاک امریکہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنے پر بھی بات چیت ہو گی دونوں ملکوں کے درمیان دفاع ، سلامتی اور انسداد دہشگردی پر تعاون پر بھی بات چیت ہو گی ۔ وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر اور پاکستانی سفیر مسعود خان وزیرخارجہ کی معاونت کریں گے ۔دونوں وزرائے خارجہ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔