فیصل آباد(معظم رندھاوا)تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چوروں ، ڈاکووں کے نرغے میں علاقہ مکین سراپا احتجاج ، بیشتر تھانہ سمن آباد اور چوکی کے رضا کاروں کی جانب سے ڈیوٹی کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ڈرا دھمکا کرلوٹنے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔سمن آباد ریلوے روڈ کے ساتھ79ج ب جھنگ روڈ ایئر پورٹ چوک چک نمبر75ج ب، چک نمبر76ج ب، چک نمبر80ج ب، چک نمبر84ج ب،چک نمبر79ج ب، چک نمبر78ج ب کے علاقوں میں سر شام نقاب پوش ڈاکو سرگرم ہو جاتے ہیں جو ڈیوٹی سے کام سے واپس گھر آنے والوں پر نظر رکھتے ہیں پھر انہیں گھیر کر نقدی و موبائل قیمتی سامان کے سا تھ موٹر سائیکل و سائیکل سے محروم کر دیتے ہیں ،بارہا تھانہ ٹھیکری والا میں علاقہ مکینوں نے شکایات درج کروائیں لیکن تاحال کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔ علاقہ مکینوں نے سی پی اوسے ڈولفن فورس تعینات کرنے کے ساتھ یو سی سکواڈ کا گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سادہ خواتین و شہری ان ڈاکوئوں سے بچ سکیں ۔
فیصل آباد، تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چوروں و ڈاکووں کاراج،شہری دن دیہاڑے لٹنے لگے، علاقہ مکین سراپا احتجاج








