مدینہ منورہ ( ممتاز نیوز ) سابق چیف وہب پنجاب اسمبلی و نائب صدر مسلم لیگ( ن) پنجاب رانا ارشد محمودکا عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ آمد پر مسلم لیگی کارکنان نے والہانہ استقبال کیا ،اس موقع پر انہیں گلدستے پیش کئے گئے اور ٹوپی اور اجرک بھی پہنائی گئی۔رانامحمد ارشد نے مسجد نبوی میںعبادت کی اور خشوع و خصوع سے اپنے اور ہم وطنوں کے لئے دعا مانگی،انہوں نے ملک وقوم کی سلامتی اور سیلاب زدگان کی مشکلات کے حل کے لئے خصوصی دعابھی کی، روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور صلوۃ وسلام پڑھا ۔انہوں مسلم لیگ ن مدینہ منورہ کے صدرجاویداقبال بٹ سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ عمرہ اور مسجد نبوی میں عبادت کے علاوہ دوستوں سے ملاقات بھی ہوئی ،سیاسی صورتحال پر وزیر اعظم کے مختلف ممالک کے دورے اور اقوام متحدہ میں پاکستان کامقدمہ کشمیر ،افغانستان بھارت پر کھل کر بات کی اور دنیا کو ماحولیاتی تغیرات سے پاکستان میں سیلاب اور تباہ کاریوں بعد از آباد کاری اور مختلف بیماروں سے مقابلہ آسان ہدف نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی خوش آئند ہے، مہنگائی اور روپیہ کی گرتی قدر پر اسحاق ڈار جیسا تجربہ کار ماہر معیشت ہی قابو پاسکتا ہے۔
نائب صدر مسلم لیگ( ن) پنجاب رانا ارشد محمود نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، مدینہ منورہ آمد پر والہانہ استقبال








