بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریڈیو پاکستان ملتان کے نئے اسٹیشن ڈائریکٹر اظہر علی نےچارج سنبھال لیا

ملتان(مقبول حسین)ریڈیو پاکستان ملتان کے نئے اسٹیشن ڈائریکٹر اظہر علی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،ان کی چند روز قبل گریڈ 20 میں بطور کنٹرولر ترقی ہوئی تھی اور ان کی تعیناتی بطور اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان ملتان کی گئی تھی۔اس سے قبل وہ بطور اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان فیصل آباد خدمات انجام دے رہے تھے۔اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پروگرام،انجینئرنگ، ،نیوز،ایڈمن اور اکاؤنٹس کے سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڈیوپاکستان ملتان جنوبی پنجاب کی اہم آواز ہے۔ملتان آرٹ ،کلچر،اور روایات کا امین شہر ہے۔اپنی تعیناتی کے دوران وہ اس ادارے کی نشریات کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ آرٹسٹوں کو ادائیگی بہتر بنائی جائے گی اور انکی مشکلات حل کی جائیں گی۔اظہر علی نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انھوں۔نے کہا کہ ادارے کے مالی معاملات میں بہتری پر موسیقی کے شعبے کو مزید توانا کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ ریڈیوپاکستان ملتان میں آڈیٹوریم کی تعمیر اور لفٹ کی تنصیب کے منصوبے ادارے کے لیے اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سہیل علی خان نے ریڈیو پاکستان کی نشریات کادورانیہ بڑھا کر چوبیس گھنٹے کر دیا ہے۔اس سلسلے میں پروگراموں میں مزید بہتری لائی جائے گی تاکہ سامعین کو اطلاعات ،تعلیم اور تفریح کی بہتر سہولیات دی جاسکیں۔