بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل آباد، صحافیوں پر وحشیانہ تشدد میں اضافہ، ایک ہفتے کے دوران دو صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا

فیصل آباد( معظم رندھاوا)فیصل آباد میں صحافیوں پر زندگی تنگ کر دی گئی ایک ہفتے کے دوران 2 صحافیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ صحافی تنظیموں کا صحافیوں ہر تشدد کے بڑھتے واقعات پر اظہار تشویش پولیس کے مجرمانہ رویے کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایک قومی اخبار کے رپوررٹر قمر ارشاد کو اس وقت چار نا معلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا جب وہ دفتر سے گھر جا رہے تھے ملزموں نے قمر ارشاد کو پسٹل کے بٹ مار کر لہو لہان کر دیا اور فرار ہو گئے قبل ازیں نجی ٹی وی چینل کے بیورو چیف میاں منور پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے فیصل آباد میں پے در پے صحافیوں ہر تشدد کے واقعات پر پریس کلب فیصل آباد سمیت صحافتی تنظیموں نے ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں تمام صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی اورتشدد کے ان بڑھتے ہوئے واقعات ہر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی ہنجاب سے مطالبہ کیا کہ سی ہی او فیصل آباد عمر ملک کو فوری طور ہر تبدیل کرنے کیساتھ ساتھ ان واقعات میں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کو شامل کیا جائے صحافتی تنظیموں کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقامی پولیس صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے ان واقعات میں بلا واسطہ یا بالواسطہ ملوث ہے صحافتی تنظیموں کو پولیس کی تفتیش پر قطعی اعتبار نہیں یے فیصل آباد کی تمام صحافتی تنظیموں کی جانب سے پولیس کے مجرمانہ فعل کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔