دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سینئر رہنما شوکت بٹ کی رہائش گاہ پرپاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال کے انتقال کے موقع پر ایک تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں راجہ محمد جمیل بنگیال، عبدالمجید مغل، رانا محمد یوسف، آزاد علی تبسّم، راجہ خالد محمود، میاں منیر ہانس، محمد اکرم شہزاد، عاشق سواتی اور دیگر لیگی کارکنوں نے شرکت کی-تقریب کے شرکاء نے مرحوم چودھری ظفر اقبال کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا- متذکرہ افراد نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ مرحوم چودھری ظفر اقبال ایک بہترین دوست، ہمدرد انسان اور قابل مثال سیاسی رہنما تھے- انہوں نے ساری زندگی شرافت اور عوام الناس کی خدمت میں گزاری- سیاسی اور سماجی زندگی میں ہر دم متحرک رہے اور پاکستانی کمیونٹی کی بھر پور خدمت کی- مقررین نے کہا کہ مرحوم چودھری ظفر اقبال پاکستان مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ تھے، ان کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہو گیا ہے وہ مدتوں پورا نہ ہو سکے گا- تقریب میں مرحوم چودھری ظفر اقبال کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ھوئے مرحوم چودھری ظفر اقبال کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کی گئی-
مسلم لیگ ن یو اے ای کے جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال کے انتقال پر دبئی میں تعزیتی اجلاس








