بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قانونی جنگ کا خاتمہ ، ریکوڈیک منصوبہ سے ملکی ترقی خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں 10 سال کی قانونی لڑائیوں اور مذاکرات کے بعد ریکوڈک کان کی ترقی کے لیے بیرک گولڈ کے ساتھ کامیاب معاہدے پر بلوچستان کی قوم اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سابقہ معاہدہ پر عمل درآمد نہ ہونے پر عالمی عدالت انصا ف سے پاکستان پر 11 بلین ڈالر کا جرمانہ عائد ہواجس کے خلاف پاکستان نے مقدمہ جیتا، اب بیرک گولڈ کمپنی کان پر
10 بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گی جس سے بلوچستان میں 8000 نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ریکوڈک ممکنہ طور پر دنیا کی سب سے بڑی سونے اور تانبے کی کان ہوگی۔ یہ عظیم منصوبہ ہمیں قرضوں سے آزاد کرے گا اور اس سے ملکی ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرے گا۔