بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکر قومی اسمبلی کی بحرین کی اسپیکر اور عرب بین الپارلیمانی (اے آئی پی یو) کی صدر فوزیہ بنت عبداللہ زینال سے ٹیلیفونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ممتاز نیوز )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا بحرین کی اسپیکر اور عرب بین الپارلیمانی (اے آئی پی یو) کی صدر فوزیہ بنت عبداللہ زینال سے ٹیلیفونک گفتگو،ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیااسپیکر نے بحرین کی اسپیکر سے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی پر رونڈا میں ہونے والی آئی پی یو کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے موقف کی حمایت کے لیے تعاون کا کہا، بحرین کی اسپیکرنےعرب بین الپارلیمانی یونین (اے آئی پی یو) کے صدر کی حیثیت سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی فنڈز کے قیام کے لیے پاکستان کی قومی اسمبلی کے مطالعے کی حمایت کی یقین دہانی کرادی،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی کاکہناتھاکہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان بحرین کے ساتھ معاشی و سماجی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے،پاکستان نے 13 سے 14 ستمبر 2022 تک پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر ایشیا پیسیفک ریجن کی پارلیمانوں کے لیے تیسرے علاقائی سیمینار کی کامیابی سے میزبانی کی ہے، سیمینار میں رکن ممالک نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے تناظر میں آئی پی یو کے آئندہ رونڈا ہونے والے اجلاس میں ہنگامی قرارداد پیش کرنے کی حمایت کی،قرارداد میں آئی پی یو ممبر ممالک کے سامنے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ ترقی پزیر ممالک کو درپیش نقصانات کا مطالبہ پیش کیا جائے گا،سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے بحرین کی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں،پاکستان سیاحت کے اعتبار سے بہترین ملک ہے، پاکستان میں سیاحت کی صنعت اور فوڈ سیکیورٹی میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، بحرین میں مقیم پاکستانی بحرین کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سپیکر نے ایف اے ٹی ایف اور او آئی سی کے پلیٹ فارم پر بحرین کی حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا،بحرینی اسپیکرنےکہاکہ پاکستان نے عالمی موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات سے ترقی پذیر ممالک خصوصاً ایشیا پیسیفک خطے کے ممالک کے خطرات کو موثر انداز میں اجاگر کیا ہے،