بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد

بانی پی ٹی آئی نے سربراہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے حامد رضا کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ہدایات جاری کردیں۔ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے نامزد کیاتھا۔

اپوزیشن اراکین زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اپوزیشن نے چئیرمین پی اے سی کے لیے حامد رضا کا نام اسپیکر کو تجویز کر دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کا انتخاب قواعد کے مطابق ہو گا، اسپیکر کا چئیرمین پی اے سی کی نامزدگی میں کوئی اختیار نہیں، یہ فیصلہ اپوزیشن نے کرنا ہے، وہ جسے مرضی چاہیں چئیرمین نامزد کریں، میں تو پارلیمانی کمیٹیوں کو معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتا ہوں۔

اپوزیشن وفد نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف سے بھی ملاقات کی۔