اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جہاں وزیراعظم دورہ امریکا کے حوالے سےکابینہ ارکان کواعتمادمیں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی اورمعاشی صورتحال پر مشاورت ہو گی اوربریفنگ دی جائےگی، آڈیولیکس اورعمران خان کی کالزسمیت دیگرسیاسی معاملات پرارکان رائے دیں گے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 7 ستمبرکے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کےفیصلوں کی توثیق ہو گی۔
وفاقی کابینہ 21 ستمبر کواقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کا بھی جائزہ لے گی، اجلاس میں کابینہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کےمنصوبےلیونگ انڈس انیشیٹیوکی منظوری دیگی۔









