اسلام آباد: پی آئی اے فضائی میزبانوں اور پائلٹس کی اضافی ڈیوٹی کے معاملے پر انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن نے سی ای او پی آئی اے کو مراسلہ بھیج دیاہے۔ مراسلہ 150 ممالک کی700 ٹرانسپورٹ ٹریڈ یونینوں کی نمائندہ فیڈریشن کے سول ایوی ایشن سیکشن سیکرٹری گیبریل موچو روڈریگزنے ارسال کیا ہے ۔مراسلے کے مطابق مشاہدے میں آیا ہے کہ پی آئی اے نے حال ہی میں یکطرفہ طور پرکیبن کریو کےاوقات کار میں تبدیلیاں کی ہیں۔ ان تبدیلیوں سے کیبن کریو کی کارکردگی متاثر اور ذہنی کوفت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر اس معاملے کا حل ناگزیر ہے۔پی آئی اے کی جانب سے کیبن کریو کی ڈیوٹیز کے معاملے پراصولوں کی خلاف ورزی پر تشویش ہے۔ایک لمبے عرصے تک اس صورتحال کو دیکھ کر افسوس ہورہا ہے۔متعلقہ حکام اس نازک مسئلے کا ترجیحی بنیادوں پر حل ممکن بنائیں۔پائلٹ اور کیبن کریو کے اوقات کار میں غیر ضروری طوالت سے حادثات اور واقعات پیش آتے ہیں۔فضائی میزبانوں اور پائلٹس کے زائد اوقات کار ان کے فرائض پر براہ راست اثر ڈالتے ہیں۔ریسرچ کے مطابق نائٹ فلائٹ ڈیوٹی 10 گھنٹے سے کم ہوتے ہیں۔دو سال پہلے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کوبھی اس معاملےپر ایک خط بھیجا تھا۔
پی آئی اے عملے کی اضافی ڈیوٹی پر انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کا سی ای او قومی ائیرلائن کو مراسلہ








