بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چاول کے برآمد کنندگان کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،سپیکر

اسلام آباد(ممتاز نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کا معاشی استحکام زرعی مصنوعات کی برآمد اور کسانوں کی ترقی سے جڑا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں اور زرعی مصنوعات کے برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی اور انکو بہترین سہولیات فراہمی سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زرعی مصنوعات اور خاص طور پر پاکستانی چاول پوری دنیا میں اپنی لذت اور معیار کی وجہ سے مشہور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اف پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کے چاول کے برآمد کنندگان کا ملک کے معاشی استحکام میں اہم کردار ہے ۔انہوں نے چاول کے برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی اور چاول کی نئی اقسام کاشت کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کے ماہرین کو پاکستان میں چاول کی نئی اقسام متعارف کروانے کیلئے کہا ۔انہوں نے چاول برآمد کنندگان پر بھی زور دیا کہ وہ چاول کی بہترین کوالٹی برآمد کریں جو دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے ۔اسپیکر نے چاول کے برآمد کنندگان کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔علی حسین اضغر چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اف پاکستان نے تقریب میں شرکت کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان دنیا میں بہترین کوالٹی کے چاول کی برآمد کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے ۔انہوں نے اسپیکر کو چاول برآمد کنندگان کے مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔