بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،سب چپ کر کے دیکھتے رہے،،مریم نواز

لاہور(ممتاز نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 22 کروڑ کا ملک 4 سال ایک نااہل، نا ہنجار اور غدار کے ہاتھوں میں گروی رہا۔اس نے داخلی اور خارجی سطح پر ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ثاقب نثار جیسوں نے اسے صادق و آمین قرار دیا؟ کونسا جرم ہے جو اس پر ثابت نہیں ہوا؟ وہ خود کہ رہا ہے کہ میں نے عوام کے ساتھ کھیلنا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ تکلیف دہ بات یہ نہیں کہ ایک غیر ملکی تربیت یافتہ، فارن فنڈڈ فتنے نے پاکستان کی تقدیر سے کھیلا،اس نے تو یہی کرنا تھا کیونکہ ملک میں انتشار پھیلانے کے عوض اس نے لاکھوں ڈالر پکڑے ہوئے تھے،تشویشناک پہلو یہ کہ عمران غدار وہ سب کرتا رہا اور سب چپ کر کے دیکھتے رہے۔