اسلام آباد(ممتازنیوز) مطالبات کے منظوری کے لئے وفاقی دارالحکومت کا رخ کرنے والے کسانوں نے دھرنا دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق اپنے مطالبات کے حق میں کسان اتحاد نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا تھا تاہم کسانوں کا احتجاج جیسے ہی فیض آباد سے اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوا تو مظاہرین نے ایف نائن پارک جانے سے انکار کرتے ہوئے بلیو ایریا میں ہی دھرنا دے دیا۔کسانوں نے بلیو ایریا کے اطراف تمام شاہرایوں کو ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔
کسانوں کےاحتجاج کےباعث زیرو پوائنٹ جانے والی سڑک بند کردی گئی ہے ، اس دوران دفاتر کی چھٹیوں ہونےکےباعث خیبرپلازہ چوک پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ٹریفک پولیس نےٹریفک کو اے کےفضل الحق روڈکی جانب موڑدیا ہے۔
و اضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کسان اتحاد نے واضح کیا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے ہونے والے مذاکرات اگر ناکام ہوئے تو ڈی چوک کی جانب مارچ کریں گے۔
کسان اتحاد نے اسلام آباد میں دھرنا دے دیا








