بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن

کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے التوا کی افواہوں کی تردید کی ہے.

این اے 237 اور 239 کے ضمنی انتخابات مقررہ تاریخ 16 اکتوبر کو ہوں گے ، 23 اکتوبر کوکراچی میں بلدیاتی انتخابات بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے.

الیکشن کمیشن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد دیگر علاقوں میں حالات بہتر ہوتے ہی شیڈول جاری کردیا جائے گاالیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔