اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی ۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس کے پہلے روز شو آف پاور کا فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن نے اپنے تمام اراکین قومی اسمبلی کو اجلاس کے پہلے روز شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے ہر حربہ استعمال کر سکتی ہے، حکومت کی جانب سے اجلاس کے پہلے روز قوائد میں ترمیم کا خدشہ ہے، حکومت کو کسی محاذ پر من مانی کا موقع نہیں دیا جائے۔ذرائع کے مطابق ایم این ایز کو اجلاس کے پہلے سے آخری روز تک حاضری یقینی بنانے کی ہدایتکی گئی ہے۔ اپوزیشن ایم این ایز اجلاس کے تمام سیشنز میں ایوان میں موجود رہیں گے۔
اپوزیشن کااسمبلی اجلاس کے پہلے روز شو آف پاور کا فیصلہ








