اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس کے معاملے پروفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا۔ اجلاس میں آڈیو لیکس کا معاملہ زیر غور آئےگا۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائےگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونےو الےقومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آڈیو لیکس کے معاملے پر تحقیقات کے لئے اعلی اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی تھی ۔ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ اس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
جلاس میں مشاورت کے بعد سائیبرسکیورٹی سے متعلق’ لیگل فریم ورک‘ کی تیاری کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔وزیراعظم ہاؤس سمیت دیگر اہم مقامات، عمارات اور وزارتوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات پر اتفاق کیا گیا تھا۔
آڈیو لیکس ،وزیراعظم نے کل وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلالیا








