مدینہ منورہ(ممتازنیوز) مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد، چیئرمین چوہدری محمد اکرم گجر، مرکزی جنرل سیکریڑی ملک منظور حسین اعوان ، چیف پیڑن ڈاکٹر محمود احمد باجوہ ، رانا محمد اشرف،مسعود احمد پوری، راجہ احمد کمال، سینئر نائب صدر نور محمد آرائیں، محمود الحق ڈوگر، خالد اکرم رانا، محمد فاروق انجم، صدر طائف ظفر اقبال،صدر ن لیگ مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ ،صدر دمام محمد حیات خان، صدرریاض محمد عدنان بٹ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدرکو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر مبارکباد دی ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ مریم نواز کی بریت حق وانصاف کی فتح ہے۔انہوں نے کہا مریم نواز طویل جہدوجہد کے بعد عدالت سے سرخرو ہوئی ہیں، عمران خان نے اپنے دور میںمریم نواز کے ساتھ انتہائی جارحانہ اور ظالمانہ طرز عمل رکھا ،تاہم وہ چٹان کی طرح مضبوط اور ثابت قدم رہیں ۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ جلد قائدمیاں نواز شریف بھی پاکستان پہنچیں گے۔









