بیجنگ (نیوزڈیسک)چین نے کہا ہے کہ کراچی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص ان کے ملک کا شہری نہیں۔
بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ ہم کراچی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کے لئے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
وانگ وین بن نے کہا کہ میرے علم کے مطابق کراچی میں ہلاک ہونے والا شخص چینی شہری نہیں۔
واضح رہے کہ 28 ستمبر کو کراچی کے علاقے صدر میں ایک ڈینٹل کلینک میں فائرنگ سے رونالڈ ریمنڈ شا نامی شخص جاں بحق جب کہ ایک خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
گزشتہ روز پولیس نے تینوں افراد کو چینی نژاد پاکستانی قرار دیا تھا تاہم اطلاعات ہیں کہ زخمی ہونے والے میاں بیوی کے پاس کینیڈین شہریت ہے۔
کراچی میں جاں بحق شخص ہمارا شہری نہیں، چین








