اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم شہبازشریف کو مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ٹیلی فون کیا اور پاکستان میں حالیہ سیلاب میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور دیگر نقصانات پر ہمدردی کا اظہارکیا۔انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر پاک مصر تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم کو مصر ی صدرکا ٹیلی فون، سیلاب میں نقصانات پر ہمدردی کا اظہار








