بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغانستان میں تعلیمی مرکز میں خودکش دھماکا،19 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش بم دھماکے میں 19 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق کابل کے مغربی علاقےدہشتِ برچی میں جمعہ کی صبح طلبہ کوامتحانات کی تیاری کروانے والے مرکز پر خودکش حملہ آور نے دھماکے سے خود کو اڑالیا۔

افغان پولیس ترجمان خالد زردان نے بتایا کہ واقعے میں 19 افراد جاں بحق اور27 زخمی ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز اور تصاویر میں زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافع ٹاکور نے بتایا کہ شہریوں کو نشانہ بنانے دشمن کے سفاک عزائم ظاہر کرتا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ جس علاقے میں دھماکا ہوا وہاں ہزارہ برادری کی آبادی زیادہ ہے۔