لاہور: لاہور شہر میں اغوا برائے تاوان اور اغوا کی وارداتیں خطرناک حد تک بڑھ گئیں 36 گھنٹوں میں 11 افراد اغوا ہوگئے۔ حساس ادارے کے ملازم کا بھتیجا عبدالسلام باپ کی وفات کا سن کر سعودی عرب سے واپس آیا۔ نوجوان عبدالسلام ائیرپورٹ سے بذریعہ ٹیکسی نواں کوٹ بس اڈے اترا اسوقت تک لواحقین سے رابطے میں رہا پھر موبائل بند نوجوان غائب ،پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ۔شیرا کوٹ کے علاقے میں وثیقہ نویس گلفام اور 16 سالہ اسد سمیت 3 اغوا کے مقدمات درج کردیئے گئے ۔نواں کوٹ میں عائشہ نامی لڑکی اور عبدالسلام کو اغوا کر لیا گیا ۔ لاہور کے علاقے مصری شاہ سے 16 سالہ یونس کو اغوا کر لیا گیا جس کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔ سمن آباد سے 30 سالہ حرا کو 4 سالہ بچی سمیت اغوا کر لیا گیا۔لت پارک سے زوبیہ کو اغوا کر لیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
لاہور، اغوا برائے تاوان اوردیگر وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ، 36 گھنٹوں میں 11 افراد اغوا








