بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی کال پر نہ نکلے تو اگلے 75 سال شریف اور زرداری کے بچوں کی حکومت پر مہر لگ جائے گی، فواد

اسلام آباد(ممتاز نیوز(پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام عمران خان کی کال پر باہر نہ نکلے تو پھر وہ75سال شریف اورزرداری خاندان کی غلامی قبول کرنے کا طوق اپنے گلے میں ڈالیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ شریف اور زرداری پر نوازشات کی بارش سے طے ہے کہ اگر پاکستان کے عوام اس بارعمران خان کی کال پر باہر نہ نکلے تو اگلے 75 سال شریف اور زرداری کے بچوں کی حکومت پر مہر لگ جائے گی۔فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ کروڑوں لوگ ایک بدمعاش اشرافیہ کی غلامی پر مجبور رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واحد حل عوام کا سڑک پر آنا ہی ہے ، عوام تیاری کریں۔