اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے وفاقی کابینہ کے اجلاس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شکر ہے صرف سائفر غائب کیا ہے وزیراعظم ہاؤس کو آگ نہیں لگا دی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے کہا کہ شکر ہے صرف سائفر غائب کیا ہے وزیراعظم ہاؤس کو آگ نہیں لگا دی۔
شکر ہے صرف سائفر غائب کیا ہے وزیراعظم ہاؤس کو آگ نہیں لگا دی
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 30, 2022
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈپلومیٹک سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہوگئی، جس کے بعد حکومت نے عمران خان، اعظم خان اور سابق وزرا کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
اجلاس میں کابینہ کو بتایا گیا کہ سائفر کی وزیراعظم ہاؤس میں وصولی کا اندراج ریکارڈ پر ہے، لیکن سائفر کی کاپی ریکارڈ میں موجود نہیں۔ یہ کاپی وزیراعظم ہاؤس کی ملکیت ہوتی ہے۔ سائفر چوری کس نے کی؟ تعین کے لیے خصوصی کمیٹی بنادی گئی۔









