ریاض ( ممتاز نیوز)سعودی عرب میں مسلم لیگ (ن )کی جانب سے پیپلزپارٹی کے سینئررہنما ریاض راٹھور کے اعزاز میں الوداعی ملاقات کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کی سیاسی،سماجی کوششوں کو سراہا گیا دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ (ن )سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں لیگی اور پیپلزپارٹی کے عہدیداروں نے ریاض راٹھور کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انکی 45 سال سے زائد پیپلزپارٹی کے ساتھ وابستگی کو خوب انداز میں سراہا ۔اس موقع پر ریاض راٹھور ا کاکہنا تھا کہ وہ سعودی عرب میں چالیس سال مقیم رہے، سعودی عرب ان کادوسرا گھر ہے اور اس میں رہ کر دلی سکون میسر رہا اور اچھے تعلقات بنائے اور اب پاکستان جاکر پیپلزپارٹی کے لئے کام کروں گا۔ آخر میں شرکاء نے ریاض راٹھور کو تحائف سے نوازا۔الوداعی ملاقات میں مسلم لیگ (ن )کے سینئرنائب صدر محمود الحق ڈوگر،محمد اصغر چشتی، عدنان اقبال بٹ،پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی،پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ کلچرل ونگ کے صدر قاضی اسحاق میمن پیپلز یوتھ آرگنائزیشن مڈل ایسٹ کے صدر وسیم ساجد،حلقہ فکروفن کے جنرل سیکرٹری وقار نسیم وامق،صحافی الیاس رحیم اور ذکاءاللہ محسن بھی شریک تھے۔
ن لیگ سعودی عرب کی جانب سے پیپلزپارٹی کے سینئررہنما ریاض راٹھور کے اعزاز میں الوداعی ملاقات کا اہتمام








