اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن سے پارٹی کو سائفر پر سخت اور جارحانہ ردعمل دینے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ پارٹی سائفر پر عوام کو آگاہ کرے کہ یہ ریاست کے خلاف سازش بہت بڑی سازش تھی ۔ نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر عمران خان کے جھوٹے بیانیہ کا پول ثبوتوں کے ساتھ سامنے لایا جائے ۔حکومتی اور پارٹی سطح پر سائفر کے معاملے پر واضح موقف اپنایا جائے کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنے کی کوشش کی گئی۔
پارٹی قائد نے ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ پارٹی اور وفاقی وزراء سائفر والی جھوٹی کہانی پر باقاعدگی سے پریس کانفرنس کریں۔مڈلم لیگ ن کے قائد کی ہدایات کی روشنی پارٹی نے لائحہ عمل تیار کرنے کی پلاننگ شروع کر دی۔سائفر کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی اہم پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔ مریم نواز پارٹی قائد کی ہدایت پر سائفر پر سخت اور جارحانہ ردعمل دیں گی۔









