بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انڈونیشیا میں5.9کی شدت کا زلزلہ

جکارتہ(انٹرنیشنل ڈیسک )انڈونیشیا کے شمالی جزیرہ سماترا میں 5.9 کی شدت کا زلزلہ رونما ہوا ہے۔امریکی جیالوجیکل سروے سنٹر نے اطلاع دی ہے کہ یہ زلزلہ سیبولگا شہر سے 40 کلو میٹر شمال مشرق میں اور 13.2 کلو میٹر زیر زمین گہرائی میں آیا ہے۔انڈونیشیائی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے سے ہونے والے حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔
زلزے کے بعد سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا ۔