بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کو حراست میں لینے کی غلطی نہ کرنا پچھتاو گے،اسد عمر

اسلام آباد(ممتاز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کو حراست میں لینے کی غلطی نا کرنا پچھتاو گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کو حراست میں لینے کی غلطی نا کرنا پچھتاو گے۔

واضح رہےسابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔عمران خان کیخلاف تھانہ مرگلہ پولیس کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے جاری کئے۔
عمران خان کیخلاف دفعہ 144 اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ مرگلہ میں مقدمہ درج ہے، جس میں دفعہ 506، 504 اور 188، 189 شامل ہیں۔ آج وارنٹ گرفتاری کیلئے درخواست کی گئی تھی جس پر مقامی عدالت نے وارنٹ جاری کئے۔