اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان کی حکومت ایک سازش کے تحت ہٹائی گئی،اس ضمن میں سائفر کی تحقیقات کو خوش آمدید کہتے اور اس کا خیر مقدم کرتے ہیں،اتوار کوپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیاسیل کے مطابق فواد چوہدری کا کہناتھاکہ سائفر اور بین الاقوامی سازش کی تحقیقات پہلے دن سے ہی تحریک انصاف کا مطالبہ تھا،انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ یہ تحقیقات ایف آئی اے کے بجائے سپریم کورٹ کا بنایا گیا اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن کرےتاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکےاسی طرح آڈیو لیکس کا معاملہ بھی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن کے سپرد کیا جانا چاہیے
سائفر کی تحقیقات کو خوش آمدید ،آڈیو لیکس کا معاملہ بھی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن کے سپرد کیا جائے ،فواد چوہدری








