بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اقتدار کابھوکااپنی گرفتاری اورنااہلی سے خوفزدہ ہے ،خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وفاقی وزیرریلوے وہوابازی خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری سے متعلق خبروں پراپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی مخالفین کوسازش ملی بھگت اور جبر سے جیلوں میں ڈلوانے ، عدالتی نااہلی کروانے میں سرتاپا ملوث اپنی نااہلی اور گرفتاری سے خوفزدہ ہے ،اتوار کواپنے بیان میں وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ جھوٹ کا پیکر، آئین شکن ،اقتدار کا بد دیانت بھوکا،مطلق العنان آمر،محسن کُش ،فارن فنڈڈ فتنہ روز ِ اول سے نااہل تھا