بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ، شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں

لاہور(ممتازنیوز) روٹی اور نان کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا جس نے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو مزید پریشانی میں مبتلا کردیا ۔
لاہور میں روٹی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا جس کے بعد وہ 15 روپے کی ہو گئی ہے جب کہ نان کی قیمت بڑھا کر 25 روپے کردی گئی ہے۔
اس ضمن میں نان بائی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ضلعی انتظامیہ کے پاس مذاکرات کے لیے جاتے رہے ہیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
نان بائی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ دوران مذاکرات کسی نے بھی ہماری بات نہیں سنی جب کہ سرکاری آٹا کہیں بھی دستیاب نہیں ہے۔
لاہور میں فائن آٹے کی بوری کی قیمت میں دو ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد وہ 9 ہزار روپے کی ہو گئی ہے جب کہ پہلے اس کی قیمت 7 ہزار روپے تھی۔