اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ اُس کا کھیل بے نقاب ہو گیا ہے، امپورٹڈ حکومت اور سازش کا ڈرامہ ٹھس ہو گیا ۔پی ٹی آئی چیئرمین کے خطاب پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان اگر شرم ہو تو آڈیو لیکس کے بعد آپ کے جسم سے کپڑے اتر گئے ہیں ،عمران خان تم عوام اور ریاست کے مجرم ہو عمران خان تم جیسے جھوٹے سازشی فتنے کو عبرت کا نشان بنانا چاہئے۔اہوں نے کہاکہ عمران خان تم ملک کے خلاف امپورٹڈ سازش ہو تم ملک کے خلاف فارن فنٹڈ سازش ہو جس کا مقصد ایٹمی طاقت والے ملک کو کمزرو کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جانور تم فارن ایجنٹ تم ہو رات کو پاؤں پکڑتے ہو ، روتے ہو چیختے ہو ، معافیاں مانگتے ہو اب ملک کی حقیقی آزادی فارن ایجنٹ اور غدار سے نجات ہے تم نے ملک کے مفادات سے کھیلنے کا ڈرامہ کیا تم نے قومی سلامتی اور کشمیر سے غداری کی فارن ایجنٹ نے قومی مفاد اور آئین سے غداری کی فارن ایجنٹ نے عوام سے غداری کی۔
عمران خان کا امپورٹڈ حکومت اور سازش کا ڈرامہ ٹھس ہو گیا ،مریم اورنگزیب








