بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جدوجہد کا آخری مرحلہ آن پہنچا پورا پاکستان تیار ہوجائے، فواد چودھری

اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کی تیاریاں عروج پر ہیں، جدوجہد کا آخری مرحلہ آن پہنچا پورا پاکستان تیار ہوجائے۔

سابق وفاقی وزیر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آج پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ضلعی صدور اور سیکریٹری جنرلز کا اجلاس ہو گا، جدوجہد کا آخری مرحلہ آن پہنچا ہے پورا پاکستان تیار ہو جائے، ہم نے بدترین فاشزم کا مقابلہ کرنا ہے، فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی۔

فواد چودھری نے لکھا کہ 6 ماہ میں معیشت تباہ ہو گئی ہے،1100 ارب روپے کا این آر او ان خود کو دے دیا گیا ہے، 6 ماہ میں اداروں کا وقار بری طرح متاثر ہوا، اب کشمیر اور فلسطین پر پالیسیاں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، میڈیا اور سیاسی کارکنوں پر تشدد اور سنسر شپ نظام کا تحفہ ہے، جدوجہد واحد جواب ہے۔