اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ اس وقت ڈالربین الاقوامی طور پر مضبوط ہے،اپنی پالیسیوں سے ڈالرکی قدر میں کمی لائیں گے اور انشااللہ 200سے کم ہوجائے گا،عمران خان اپنامنہ بند رکھیں ،اخلاقی دائر میں رہ کر بات کریں، آپ کی ہر بات کا جواب دے سکتاہوں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہاکہ ڈالرکی اصل قدر200سے کم ہے،اس وقت ڈالر کی جو قدر ہے وہ حقیقی نہیں، انشااللہ ڈالر200سے کم ہوجائے گااپنی پالیسیوں سے ڈالرکو200 سے کم پر لائیں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہر بات کا جواب د ے سکتا ہوں،وہ میرا منہ نہ کھلوائیں، عمران خان وہی ہے جو میرے دفتر کے باہر میرا گھنٹوں انتظار کرتا تھا، انہیں کہتا ہوں کہ تمیز اور تہذیب کے دائرے میں رہ کر بات کریں۔ میری وارننگ کو سنجیدہ لیں ورنہ ان کے ساتھ پبلک میں جنگ ہوگی۔









